یورپی یونین کا اسرائیل سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدر آمدکا مطالبہ

Published On 25 May,2024 07:14 pm

دی ہیگ :(ویب ڈیسک )یورپی یونین نے اسرائیل سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدر آمدکا مطالبہ کردیا۔

یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے رفح میں فوجی آپریشن روکنے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کرے۔

فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہونا ضروری ہے اور فریقین اس کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنےکا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہےاور ابھی بھی غزہ میں پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔