چین میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک

Published On 23 June,2024 08:48 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صوبے ہونان میں موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد ہونان کے دیہات میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکانات تباہ ہوگئے۔

چینی میڈیا نے بتایا کہ صوبوں ہوبئی اور انہوئی میں بھی طوفانی بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔