کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ لگنے کے باعث 26 ہزار افراد کا انخلا کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اورویل شہر میں لگنے والی آگ نے ساڑھے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 1500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، آگ سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ آگ بجھانے کے دوران 4 فائر فائٹرز کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کم نمی، تیز ہوا اور زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ خطرناک ہیٹ ویو آگ کے پھیلنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 2018 میں آگ سے متاثر علاقہ پیراڈائز کے پھر آگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔