لندن : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) برطانوی انتخابات میں برمنگھم پیری بار میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم پیری بار میں پاکستانی نژاد لیبر لیڈر خالد محمود کا آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ ہوا، ووٹوں کا مارجن کم ہونے کی وجہ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی کی گئی ۔
آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد صرف 500 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی سمیٹی ۔
شکست سے دوچار ہونیوالے خالد محمود 2001ء سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔