لندن : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روزینہ ایلن خان نے 29 ہزار 209 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی, روزینہ ایلن خان نے کاسٹ کیے گئے ووٹس میں سے 55 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
گزشتہ انتخابات میں روزینہ ایلن خان نے یہاں سے 30 ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے۔
دوسری جانب بریڈ فورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جبکہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی عام انتخابات میں 650 میں سے 500 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے جس میں لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔