لندن:( دنیانیوز/ویب ڈیسک ) برطانیہ کے عام انتخابات میں خواتین امیدواروں نے بڑی تعداد میں نشستیں اپنے نام کرلیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تقریباً 242 خواتین امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جن میں پاکستانی نژاد خواتین بھی شامل رہیں۔
برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئیں ، شبانہ محمود 2010 سے ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوتی آ رہی ہیں اس مرتبہ فلسطین کے مسئلے کو لے کر مسلمان ووٹ تقسیم ہونے کی صورت میں لیبر پارٹی کی یہ سیٹ خطرے میں تھی۔
کوونٹری سے پاکستانی نژاد زہرہ سلطانہ ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئیں ، زہرہ سلطانہ نے 20361 ووٹ حاصل کیے ہیں، ان کے مقابلے میں کنزرویٹو پارٹی کے میٹی ہیون نے 10160 ووٹ حاصل کر سکے۔
زہرہ سلطانہ کو فلسطین کے حق میں مہم چلانے اور پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کی وجہ سے بھرپور تنقید کا سامنا رہا لیکن لوگوں نے ان پر پھرپور اعتماد کرکا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کروایا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان ایک بار پھر کامیاب
پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوئی ہیں۔
اسی طرح بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جبکہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔
لیبرپارٹی کی ہی نوشابہ خان نے کنزرویٹو پارٹی کےامیدوار کوشکست دیدی۔