امریکی صدارتی انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل، 6 ریاستوں میں کسی کو برتری حاصل نہیں

Published On 06 September,2024 01:01 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں صدارتی انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے، 6 ریاستوں میں کسی کو برتری حاصل نہیں ہے۔

سروے پولز کے مطابق کملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ میں سخت مقابلہ ہوگا، صدر منتخب ہونے کیلئے جارجیا اور پنسلوینیا میں کامیابی لازمی ہو گی، وسکونس اور مشی گن میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ آگے ہیں، جارجیا، نیو اڈا اور پنسلوینیا میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی، وسکونس میں کملا ہیرس 50، ٹرمپ کو 44 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

مشی گن میں کملاہیرس کو 48 جبکہ ٹرمپ کو 43 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔