ریاض: (ویب ڈیسک) مصر کے وزیر اعظم ڈاکٹرمصطفیٰ مدبولی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن نے مصری وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔
مصر میں سعودی سفیر صالح الحصینی، مملکت میں مصری سفیر احمد فاروق توفیق اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔