ڈیلٹا ایئر لائنز کی رواں سال کے آخر تک امریکہ اور اسرائیل کیلئے پروازیں معطل

Published On 21 September,2024 03:13 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ڈیلٹا ایئر لائنز نے شرق اوسط میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سال کے آخر تک نیویارک اور تل ابیب کے درمیان براہِ راست پروازیں معطل کر دیں۔

امریکی ایئر لائن ان کئی دیگر ایئر لائنز میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں بیروت اور تہران سمیت خطے کے شہروں کے لئے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں کیونکہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد کے برابر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

ایئرلائن کے مطابق خطے میں جاری تنازع کی وجہ سے نیویارک جے ایف کے اور تل ابیب کے درمیان ڈیلٹا کی پروازیں 31 دسمبر تک موقوف کر دی گئی ہیں، متاثرہ صارفین یکم مارچ 2025ؤ تک اپنی پروازیں دوبارہ بک کروا سکتے ہیں۔

ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا معطلی کا مطلب ہے کہ ڈیلٹا نے اب سال کے آخر تک امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تمام براہِ راست پروازوں کو روک دیا ہے۔