الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم میں تبدیل ہو سکتی ہیں: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Published On 21 September,2024 02:06 am

انقرہ: (ویب ڈیسک) ماہرین خبردار کردیا کہ الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

لبنان میں حالیہ ہفتے کے دوران الیکٹرانک مواصلاتی آلات میں دھماکوں، پیجر ڈیوائسز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سمارٹ ڈیوائسز کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں، ماہرین نے الیکٹرک کاروں کے صارفین کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مصر کے ایک تزویراتی ماہر نے مہلک قسم کے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تنازعات اور سیاسی قتل و غارت گری کے میدان میں سمارٹ الیکٹرک کاریں بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں اور یہ چلتا پھرتا ٹائم بم ہیں۔

سٹریٹجک ماہر بریگیڈیئر جنرل سمیر راغب نے خصوصی بیانات میں خبردار کیا کہ لبنان میں ہزاروں پیجر ڈیوائسز کو ریموٹ ٹارگٹ کرنے کے معاملے میں جو کچھ ہوا وہ ان سمارٹ الیکٹرک کاروں کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے جو مختلف ممالک کے پاس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں لوگوں کو انہیں استعمال کرنے کی ترغیب دینے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے، لیکن اگر انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ تباہ کن دھماکے ہوں گے، ان میں موجود بیٹریاں سائز کے اعتبار سے پیجر ڈیوائسز کی بیٹریوں سے چھ سوگنا بڑی ہوتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیجر بیٹری 70 گرام تک ہے جبکہ الیکٹرک کاروں کی بیٹریاں کئی سو گنا بڑی ہیں۔