میڈرڈ: (ویب ڈیسک) ہسپانیہ اور فلسطین نے شرق اوسط میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے صدر محمود عباس کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا لبنان میں کشیدگی کا خطرہ ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے لہٰذا ہمیں امن کے نام پر کشیدگی میں کمی اور ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے لئے دوبارہ تحمل کی نئی اپیل کرنی چاہئے۔
سانچیز نے نشاندہی کی کہ 28 مئی کو میڈرڈ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد محمد عباس کا سپین کا یہ پہلا دورہ ہے، آئرلینڈ اور ناروے نے بھی مئی میں یہی فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے تاحال حملوں کی اس بے مثال لہر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوامِ متحدہ سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے لبنان کے خلاف "ٹیکنالوجی کی جنگ" قرار دیا۔