سابق وزیر دفاع کو حزب اللہ نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا: اسرائیل کا الزام

Published On 19 September,2024 02:22 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے حزب اللہ پر سابق وزیر دفاع کو قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا کہ اس نے ستمبر 2023ء میں سابق وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف موشے یعلون کے خلاف ایک قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے وضاحت کی کہ شین بیت اور اسرائیلی پولیس کی مشترکہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تل ابیب کے یارکون پارک میں ہونے والی اس قاتلانہ کوشش کے پیچھے حزب اللہ کا ایک سیل تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 ستمبر کی صبح یارکون پارک میں ایک دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ ایرانی ساختہ تھا۔

دریں اثناء واقعہ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، اس کے بعد پولیس نے آٹھ اسرائیلی عربوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے گزشتہ اکتوبر 2023ء میں ان پر دہشت گردی اور ایک دشمن تنظیم کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا تھا۔