مصر کا غزہ کی سرحد پر سکیورٹی تبدیلیاں قبول کرنے سے انکار

Published On 19 September,2024 01:59 am

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر نے غزہ کی سرحد پر سکیورٹی تبدیلیاں قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔،

مصری وزیرِ خارجہ بدر عبد العاطی نے قاہرہ میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مصر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے، وہ سرحدی گزرگاہ اور مذکورہ بالا فلاڈیلفیا راہداری کے مخالف سمت میں کسی بھی فوجی موجودگی کو مسترد کرتا ہے۔

عبد العاطی نے یہ بھی کہا کہ منگل کے روز لبنان میں حزب اللہ کے کارندوں کو زخمی کرنے والے دھماکوں سمیت کوئی بھی اضافہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی تکمیل میں رکاوٹیں پیدا کرے گا۔