مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر بھیج دیئے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد وہ اپنے تقریباً 10 سے 20 ہزار فوجی غزہ سے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر منتقل کر دیئے، 98 ویں ڈویژن میں شامل فوجیوں کے ساتھ پیرا ٹروپرز اور کمانڈوز اب شمالی کمان کے تحت 36 ویں ڈویژن میں شامل ہوں گے۔
اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ بریگیڈ کو اصل میں غزہ میں لڑائی جاری رکھنا تھی لیکن لبنان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث اسے وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران لبنان میں پیجرز دھماکوں کی لہر کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔