ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔