مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، جرمنی نے خبردار کر دیا

Published On 20 September,2024 01:54 am

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئر باک نے کہا کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے پہلے پیجرز اور بعد ازاں واکی ٹاکی کے ذریعے حملے کئے گئے ہیں۔

اینا لینا بیئر باک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے میں تمام فریقوں کو کشیدگی سے خبر دار کرتی ہوں، حملہ آور کے جوابی حملے خطے کو امن کے ایک ملی میٹر بھی قریب نہیں لاتے۔

واضح رہے اسرائیل کے پیجر حملوں میں 12 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ واکی ٹاکی حملوں میں 20 ہلاک اور 450 زخمی ہوئے ہیں جس سے ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلینٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب اپنا جنگی فوکس لبنانی سرحد کی طرف لارہا ہے اور اسرائیلی فوجی نفری بھی لبنان سرحد کی طرف بڑھائی جارہی ہے۔