بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کی ’’ٹیکنالوجیکل وار‘‘ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
لبنان کے وزیر اعظم میقاتی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی طرف سے ٹیکنالوجیکل وار شروع کرتے ہوئے پیجرز اور واکی ٹاکیز کو دھماکوں کا نشانہ بنائے جانے کا اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے۔
نجیب میقاتی نے اپنے بیان میں کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بارے میں ضرور سخت مؤقف اختیار کیا جانا چاہئے کہ اسرائیل نے پیجرز اور واکی ٹاکی حملے کر کے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔