واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے 15 سال پہلے پیجرز کو اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 15 سال قبل لبنان میں وائرلیس ڈیوائس پیجر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کی تھی، اسرائیل 15 سالوں سے لبنان میں پیجرز کو دھماکوں اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔
ایک امریکی نیوز نیٹ ورک نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل پیجرز کی تیاری میں ملوث ہے جو لبنان کے مختلف علاقوں میں پھٹے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت سی فرضی کمپنیاں بنائی تھیں جن کا تعلق پیجرز کی تیاری سے تھا، ان کمپنیوں کے کچھ ملازمین کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کس کے لئے کام کر رہے ہیں۔