ریاض: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا، لبنان اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، غزہ جنگ طویل ہوگئی، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنہوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اسکے ذمہ دار ہیں۔
انتونیو گوترین کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پاس کچھ اختیارات ہیں مگر ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر 80 حملے کئے گئے جبکہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 45 راکٹ حملے کئے۔
امریکی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے علاقائی کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔