لبنان میں اسرائیلی حملہ، حماس کی جانب سے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق

Published On 30 September,2024 12:49 pm

بیروت: (ویب ڈیسک ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں تنظیم کے ایک کمانڈر اپنے خاندان کے ساتھ شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان میں فلسطینیوں کے  البص پناہ گزین کیمپ  میں حماس کے کمانڈر فتح شریف ابوالامین کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، اس کے نتیجے میں فتح ، اس کی بیوی امیہ ، بیٹا امین اور بیٹی وفا شہید ہو گئے۔

حماس نے اپنے بیان میں ابو الامین کو خراج تحسین پیش کیا ہے وہ عرصہ دراز سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے کام کر رہے تھے۔

لبنان میں نیشنل میڈیا ایجنسی کا بتانا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے نزدیک واقع اس پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 جنوری کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ صالح العاروری کو قتل کر دیا گیا تھا، اس کارروائی کو اسرائیل سے منسوب کیا گیا۔

 رائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔