بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسن اللہ بیروت کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے، حسن نصراللہ کا جسد خاکی اسرائیلی بمباری کے مقام سے برآمد ہوا۔
طبی اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں، بظاہر لگتا ہے کہ حسن نصراللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے تاحال حسن نصراللہ کی تدفین کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ روز حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔