بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین مکمل طور پر صحت مند ہیں اور محفوظ ہیں۔
ایرانی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا کہ جمعہ کی شام صیہونیوں کا آپریشن ناکامی پر ختم ہو ا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصراللہ اور صفی الدین کو اسرائیلی فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔
لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی نے اس حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی ظلم و ستم اور لبنان کے خلاف ہونے والی تباہی کی جنگ کو روکنا چاہئے۔