اسرائیل کی غزہ میں بربریت، پناہ گزین کیمپ، سکول پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

Published On 28 September,2024 04:28 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری رہی، اسرائلی فوج کی جانب سے پناہ گزیں کیمپ اور سکول پر بمباری کی گئی۔

غزہ پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران 39 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل سے لائی گئی 80 نامعلوم لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی، تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا گیا میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔