بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری، حزب اللہ کے ایک اور سینئر رہنما نبیل کاؤک سمیت درجنوں افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے نبیل کاؤک کی حسن نصر اللہ پر ہوئے حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی، حسن نصراللہ کے ہمراہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل عباس نیلفروشان بھی شہید ہوئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے عباس نیلفروشان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان کے جنوب مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ کے ڈیپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی وادی بیکا کے شہر زبود میں تازہ حملوں میں ایک خاندان کے 17 افراد شہید ہوگئےم گزشتہ روز سے جاری بمباری سے 50 شہری شہید اور 195 سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل حملوں کے بعد بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔