لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو ہلاک کر دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لزبن کی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور نے دن دیہاڑے ایک خاتون اور دو مردوں کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ لزن کے ضلع پینہا ڈی فرانکا میں پیش آیا جہاں نوکری پیشہ افراد کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ قتل ہونے والے دو افراد کو سر پر گولی ماری گئی۔
رپورٹ کے مطابق پرتگال میں اس طرح قتل کے واقعات عام طور پر پیش نہیں آتے ہیں اور پرتگال کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔