امن کا نوبیل انعام امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانے والی جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کے نام

Published On 11 October,2024 06:53 pm

واشنگٹن:(ویب ڈیسک ) امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانے والی جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو نے امن کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیہون ہیڈانکیو ان جاپانی شہریوں کی تنظیم ہے جو ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ گئے تھے۔

جاپانی تنظیم کو سال رواں نوبل امن انعام جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں پر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ناروے کی نول کمیٹی کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا ہے نوبیل کمیٹی تمام زندہ بچ جانے والوں کو عزت دینا چاہتی ہے جنہوں نے جسمانی تکلیف اور دردناک یادوں کے باوجود امن کے لیے امید رکھی۔