کاملا ہیرس کی مہم کیلئے بل گیٹس نے 50 ملین ڈالرعطیہ کردیے

Published On 23 October,2024 08:36 am

نیویارک : (ویب ڈیسک ) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونیوالے بل گیٹس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔

قبل ازیں پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں انتہائی کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔

 اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کاملا ہیرس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔

واضح رہے کہ  2016میں بھی ہلیری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔