مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرارداد منظور

Published On 07 November,2024 03:13 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ نے پیش کی، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی، بی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی۔

سپیکر نے قرارداد کو باضابطہ طور پر منظور کرلیا۔