جارجیا:دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رکن نے سربراہ الیکشن کمیشن پر سیاہی پھینک دی

Published On 17 November,2024 04:53 pm

تبلیسی: (دنیا نیوز) جارجیا میں دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن رکن نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے رکن نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

اس حوالے سے ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکار اپوزیشن جماعت کے رکن کے پیچھے بھاگتے بھی نظر آئے۔