چین کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

چین کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چین لبنان اور اسرائیل کے درمیان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقین سے مسلسل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے حصول میں معاون ہوں اور متعلقہ فریقوں کی طرف سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ چین کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں ناکامی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا چاہئے۔