شام میں بشارالاسد کی ظالم حکومت آخر کار انجام کو پہنچی: فرانسیسی صدر

Published On 09 December,2024 05:10 am

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر نے کہا کہ شام میں بشارالاسد کی ظالم حکومت آخر کار انجام کو پہنچ گئی ہے۔

فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں شام کے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس مشرق وسطیٰ میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا۔

عمانویل میکرون کا مزید کہنا تھاکہ میں شامی عوام، ان کے حوصلہ اور صبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ان کے لئے امن، آزادی اور اتحاد کی خواہش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا۔