تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک بار پھر اظہار تشویش کیا ہے۔
چاروں ملکوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ نئے سنٹری فیوجز لگا کر یوررینین کی مزید افزودگی کے بجائے بین الاقوامی جوہری واچ ڈاگ آئی اے ای اے کے ساتھ پھر سے ساتھ منسلک ہو جائے اور تعاون کرے۔
ان چاروں ملکوں نے کہا ہے ہم نے نوٹ کیا ہے کہ قرار داد کی منظوری کے باوجود ایران یورینیم افزودگی کے کیے اپنے سنٹری فیوجز میں اضافے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ہمیں اس بارے میں گہری تشویش ہے، ایران کے ان منصوبوں کا ہمیں کوئی قابل بھروسہ، پرامن اور عقلی جواز نہیں نظر آتا کہ ایران سنٹری فیوجز منصوبے کو یوں بڑھائے۔
بیان میں مزید یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ایران خود کو بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کے راستے پر لائے گا۔