یورپی یونین کا فریقین پر امریکی جنگ بندی تجویز قبول کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے پر زور

Published On 25 November,2024 03:02 am

بیروت: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بیروت کے دورے کے دوران اسرائیلی حکومت اور لبنان کی حزب اللہ دونوں پر جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

جوزپ بوریل نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لبنانی رہنماؤں پر زور دیا کہ ملک میں اقتدار کا دو سالہ خلا ختم کرنے کے لئے وہ ایک صدر منتخب کریں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے لبنان کی مسلح افواج کی حمایت کے لئے 200 ملین یورو کا وعدہ کیا۔