واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ رابطے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انتقال اقتدار کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ لائحہ عمل سے آگے بڑھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات چیت ہوئی۔