نیا دور، نیا انداز: ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے نیا ہیئرسٹائل اپنا لیا

Published On 19 December,2024 03:14 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) نیا دور صدارت، نیا انداز، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو سرپرائز دیدیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے نیا ہیئر سٹائل اپنا لیا، فلوریڈا میں پام بیچ گالف کلب میں ٹرمپ نئے انداز میں سامنے آئے، چھوٹے بالوں نے سب کو حیران کر دیا۔

ٹرمپ کی نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے اسے مستقبل کا ہیئر سٹائل قرار دیا۔