کابل: (دنیا نیوز) مسافر بسوں کے ٹکرانے کے دو مختلف حادثے میں 52 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا حادثہ غزنی میں پیش آیا جہاں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکراگئی۔
دوسرا حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا جہاں تیز رفتار بس الٹنے سے درجنوں مسافر جاں بحق ہوگئے، دونوں حادثوں میں مجموعی طور پر 52 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغان طالبان ذرائع کا کہنا ہے حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔