قاہرہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن ممکن نہیں، غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔
ڈی 8 ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسر کمیونیز میں سے ایک ہے، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سکیورٹی سے متعلق تربیب فراہم کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان جدت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈی ایٹ رکن ممالک کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے کاروبار کا رجحان ہماری سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس کی میزبانی پر حکومت مصر اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔