صنعاء: (دنیا نیوز) امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔
سینٹ کام نے دعویٰ کیاکہ امریکا نے حوثیوں کے میزائل اور کمانڈ کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنایا، بحیرہ احمر کے اوپر متعدد ڈرونز اور ایک اینٹی کروز شپ میزائل کو بھی مار گرایا، یمن کے حوثیوں کے اسرائیل کے شہر تل ابیب پر میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
حوثیوں کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے حملہ صنعاء اور حدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کیا گیا، اسرائیلی علاقے جافا میں فوجی ہدف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔