برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

Published On 24 December,2024 01:56 am

گراما ڈو: (دنیا نیوز) برازیل کے سیاحتی شہر گراما ڈو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ گرنے سے مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس کے باعث 17 افراد زخمی بھی ہوئے، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گی ہے۔