یورپی خطے بقان میں برفانی طوفان، ہر شے برف سے ڈھک گئی، معمولات زندگی شدید متاثر

Published On 27 December,2024 01:33 am

بلقان: (دنیا نیوز) یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان سے ہر شے برف سے ڈھک گئی، معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے۔

بوسنیا میں بھی برفباری سے شاہراہیں بند ہوگئیں، کئی شہروں اور دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، ہنگامی حالات کے باعث 2 لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے، کروشیا میں برف کے نیچے دبنے والے 48 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

سلو وینیا اور مغربی سربیا میں بھی شدید برفباری ہوئی، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، جاپان میں بھی شدید برفباری ہوئی، عمارتوں سمیت ہر شے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، یونان میں بھی شدید بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سیاحتی مقام آرا خووا میں گاڑیاں پھنس گئیں، پانچ کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگئی، انتظامیہ سڑک سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہی۔