ترکیہ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی

Published On 26 December,2024 08:37 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کرکے 47.5 فیصد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے مرکزی بینک نے دو سالوں بعد شرح سود میں کمی کی، اردوان حکومت نے ملک میں مہنگائی کے باجود شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ترک مرکزی بینک نے گزشتہ سال بڑھتی ہوئی قیمتوں کےباعث شرح سود میں اضافہ کرنا شروع کیا تھا۔