قاہرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ داعش اور کرد دہشتگردوں کو قیادت سمیت جلد ختم کردیا جائے گا۔
ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں داعش اور کردوں کے صفائے کا وقت آگیا ہے، یہ دہشت گرد گروپ شام کی بقا کے لئے خطرہ ہیں۔
طیب اردگان نے کہا داعش اور پی کے کے یا ان سے وابستہ لوگ جو شام کے لئے خطرہ ہیں انہیں ضرور صاف کر دینا چاہیے، انہوں نے کرد دہشت گردوں کے بارے میں گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا ترکیہ یہ سمجھتا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) ایک دہشت گرد تنظیم ہے کیونکہ اس پر وائے پی جی کا غلبہ ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ کی حکومت دہشت گردی کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور ہر اس گروہ کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ترکیہ کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں، ہمارے لئے یہ ناممکن ہے کہ ہم کسی بھی قسم کا خطرہ برداشت کریں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شام کی نئی حکومت ایسے گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا راستہ نہیں اپنائے گی۔