انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے جنوب مغربی صوبہ اسپارتا میں فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہونے سے5فوجی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے کے گورنر عبداللہ ایرن نے بتایا کہ بریگیڈیئر جنرل عیسیٰ بیدلی جو سپارٹا آرمی ایوی ایشن سکول کے کمانڈر بھی ہیں شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ترکیہ کے سرکاری نیوز ایجنسی ٹی آر ٹی نے اطلاع دی کہ ضلع کیسی بورلو میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں، بشمول ایمبولینسز اور فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔