اردگان کا انتونیو سے ٹیلیفونک رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 07 December,2024 02:37 am

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ صدر نے بات چیت میں کہاکہ شام کے تنازع میں ایک نیا مرحلہ سکون کے ساتھ طے کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ترک صدر نے کہا کہ شامی حکومت کو مسئلے کے سیاسی اور مذاکراتی حل کے لئے اپوزیشن کے ساتھ فوری طور پر رجوع کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔