انقرہ: (دنیا نیوز) شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ترکیہ پہنچ گئے۔
عالم میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب حقان فدان سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ترکیہ نے شام میں پرامن حل کے لئے ثالثی کی پیش کش کی، بشارالاسد اور ایران پر جنگجوؤں کے ساتھ باہمی تعاون سے جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
عالمی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور ایران شام کو دہشت گردوں کا اڈا نہیں بننے دیں گے۔