کویت: (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں خلیج تعاون کونسل کا 46 واں اجلاس ہوا جس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے احترام اور غیرملکی مداخلت کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں ۔
اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے ، شام پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں ۔
خلیج تعاون کونسل اجلاس کے شرکاء نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ خلیج تعاون کونسل نے انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔