کویت: ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

Published On 28 December,2024 01:29 am

کویت سٹی: (ویب ڈیسک) کویت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور شریدہ عبداللہ المعوشرجی کے حوالے سے بتایا کہ وزرا کونسل نے ٹیکس نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی جس کے تحت ملٹی نیشنل کمپنیاں جو ایک سے زائد ممالک میں تجارتی سرگرمیوں سے منسلک ہیں پر ٹیکس کا اطلاق کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ضوابط کی منظوری عالمی ٹیکس قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے جس کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی سے بچنا اور ٹیکس ریونیو کو دوسرے ممالک میں بھیجنے سے روکنا ہے۔

واضح رہے رواں برس 2024 کے آغاز میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس نظام کا اطلاق کیا گیا تھا جوکہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ترین سطح پر تھا۔