شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا

Published On 31 December,2024 11:06 am

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اور اہم اعزاز لندن کے عوام کی خدمت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

اعزاز ملنے پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ میں جس شہر سے پیار کرتا ہوں اس کی خدمت کر رہا ہوں، نائٹ کا اعزاز ملنے پر میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔