غزہ: (ویب ڈیسک) ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا غزہ میں ہسپتال ایک بار پھر میدانِ جنگ بن گئے ہیں اور صحت کا نظام شدید خطرے میں ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا ہم دہراتے ہیں ہسپتالوں پر حملے بند کریں، غزہ کے لوگوں کو صحت کی نگہداشت تک رسائی کی ضرورت ہے، انسانی ہمدردی کے کارکنان کو صحت کی امداد فراہم کرنے کے لئے رسائی کی ضرورت ہے لہٰذا فوری طورپر جنگ بندی ہونی چاہئے۔
واضح رہے اسرائیلی افواج نے جمعہ کے روز کمال عدوان ہسپتال سے درجنوں طبی عملے سمیت 240 سے زائد فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا جن میں انکلیو میں صحت کے حکام اور اسرائیلی فوج کے مطابق ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ بھی شامل ہیں۔