تل ابیب اور یروشلم میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

Published On 29 December,2024 10:27 pm

تل ابیب: (دنیا ایوز) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم میں غزہ جنگ بندی کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا حماس کے ساتھ فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی ضروری ہے۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو کی مذاکرات میں عدم دلچسپی کے باعث اسرائیلی قیدی ہلاک اور لاپتہ ہوئے۔